۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار اعضای مجمع الذاکرین یارباب (س) استان تهران با آیت الله العظمی علوی گرگانی

حوزہ/ہندوستان میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں اور انڈین حکومت سے فوری طور پر مسئلہ کا حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام آزادی پسند اقوام اور عالم اسلام کو ہندوستان میں ہونے والی شدت پسندی کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے اپنے ایک بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی شدت پسندی کی مذمت کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے امریکی صدر کے دورہ ہندوستان کے بعد رونما ہونے والے واقعات مسلمانوں کی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں.
مسلمانوں پر بے بنیاد ظلم اور قتل و غارت گری اور انکو اپنے ہی ملک سے لا تعلق کرائے جانے کی منصوبہ بندی نے ہر آزاد انسان کو دکھ میں مبتلا کر رکھا ہے.
مرجع تقلید کا مزید کہنا تھا کہاس وقت  اس صورت حال کا وجود میں لانا تعجب کی بات ہے جبکہ اقوام عالم .مذاہب عالم حقوق بشر کے دعوے دار درحال حاضر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور یہ انکے دعوے جھوٹے ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
امید وار ہیں خداوند تبارک و تعالیٰ مہدی موعود کا  ظہور مظلومین جہاں کیلئے بہت جلد ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .